ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بائیک مالکان کوفیول سبسڈی ؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طریقہ بتا دیا

بائیک مالکان کوفیول سبسڈی ؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے موٹر بائیک کو فیول سبسڈی دینے کا طریقہ کار بتا دیا اور بڑا ریلیف بھی دے دیا ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف  نے ایکس میسج میں  عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف پیکیج  کا اعلان کردیا ۔
پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم، موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف،رجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائیگی 
رجسٹرڈ بائیک کو 20لیٹر پٹرول، فی لیٹر 100روپے سبسڈی کیساتھ ملے گا،رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کیلئے فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان
فیول سبسڈی کیلئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال، پلے سٹور پر موبائل ایپ ''Maryam ko Batayn''،ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر اپلائی کرسکتے ہیں 
وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنے ایکس میسج میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے- پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں، موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے-ہررجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی - رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی -رجسٹرڈ بائیک کو 20لیٹر پٹرول فی لیٹر 100روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا -رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کے لئے ریلیف پیکیج کافوری آغازکردیاگیاہے-رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کوفیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیاگیاہے.

فیول سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار

فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں -رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان فیول سبسڈی کے لئے پلے سٹور پر موبائل ایپ ''Maryam ko Batayn'' استعمال کرسکتے ہیں -فیول سبسڈی کے لئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کرسکتے ہیں -

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں -