ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے عظیم لیڈر تھے: یوسف رضا گیلانی

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے عظیم لیڈر تھے: یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے عظیم لیڈر تھے، ون مین ون ووٹ کا تصور ذولفقار علی بھٹو نے دیا۔ 

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ذولفقار علی بھٹو کی شہادت کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی اس بہترین تقریب پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سینیٹ کا فورم دیا تمام صوبوں کو احساس محرومی ختم کیا۔ 

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو آئین بھٹو نے دیا، اگر بھٹو کا دیا گیا نیوکلیئر پروگرام نہ ہوتا تو پاکستان آج محفوظ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان وکلاء مقامی قیادت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان کی 60 فیصد یوتھ کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں۔