ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں تیز بارش؛ قذافی اسٹیڈیم کی گراونڈ کور کردی گئی

شہر لاہور میں تیز بارش؛ قذافی اسٹیڈیم کی گراونڈ کور کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔

ٹاون شپ، جوہر ٹاؤن ،  گرین ٹاؤن ،  قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کچا جیل روڈ اور اطراف میں تیز بارش ہور ہی ہے ۔ 

ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے درجہ حرارت میں کمی آ رہی ہے ۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ۔ ہواوں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے ۔ 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 75 ریکارڈ کیا گیا ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 
 پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ  کے میچز جاری ہیں ۔ قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

گرائونڈ سٹاف نے پچز اور گرائونڈ کو مکمل طور پر کور کر رکھا ہے۔بارش ختم ہوتی ہے گرائونڈ کو خشک کرنے کا کام شروع کیا جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 بجے کے بعد مطلع صاف ہونے کا امکان ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔۔

دونوں ٹیمیں کچھ دیر بعد سٹیڈیم پہنچ جائیں گی ۔میچ کا ٹاس شام ساڑھے چھ بجے ہونا ہے۔