سٹی 42 : اسلام آباد آنے سے انکار کی خبریں بے بنیاد قرار، ایران نے واضح تردید کر دی.
پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر ایران نے کھل کر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی میڈیا ایران کے مؤقف کو غلط پیش کر رہا ہے۔ ایران کا مؤقف دوٹوک، اصل توجہ غیر قانونی مسلط جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے پر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی شرائط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں “پاکستان زندہ باد” کا پیغام دیا۔
Iran's position is being misrepresented by U.S. media.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA