ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے افق پر بادلوں کے ڈیرے، بارش کا امکان

لاہور کے افق پر بادلوں کے ڈیرے، بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: باغوں کے شہر کے افق پر بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بادل برسنے کو تیار ہیں اور شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم میں مزید تبدیلی متوقع ہے اور بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔