ویب ڈیسک : ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں ایک ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو نے فوری طور پر ماہرین اور عام عوام دونوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
امریکی نیوز چینل نے ایک ایسی ویڈیو کی تصدیق کی ہے جس میں عام لباس میں ملبوس مسلح ایرانی شہریوں کو امریکہ کے جدید ترین ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر اس وقت ایران کے جنوب مغربی علاقے میں گرنے والے ایف-15 جنگی طیارے کے پائلٹوں کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائی میں مصروف تھے۔
Day 31 update of the #Iran #Israel & #US war:
— Savage Spit (@Waleedahmdd) April 3, 2026
???? ???? WATCH
Iranian forces reportedly open fire on a U.S. Black Hawk search and rescue helicopter
Moments later, the helicopter is said to be hit by Iranian air defenses
Footage circulating, details still unconfirmed… pic.twitter.com/f836LOKfHl
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے تین افراد ایک گاڑی سے نکلتے ہیں اور کھیتوں کے قریب سے گزرنے والے ہیلی کاپٹروں پر خودکار رائفلوں سے اندھا دھند گولیاں چلا دیتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والا شخص جو کہ اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کر رہا تھا، مسلسل جوش و خروش سے آوازیں بلند کرتا رہا۔
اس نے ویڈیو کے دوران پکار کر کہا: ”یہ امریکی ہیلی کاپٹر ہیں، مارو مارو، شاباش مارو“۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پہلا ہیلی کاپٹر گزرتا ہے، یہ افراد دوسرے ہیلی کاپٹر کا رخ کرتے ہیں اور اس پر بھی گولیاں برسانا شروع کر دیتے ہیں۔