ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 افغان شہری نکلے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا ہلاک دہشتگرد امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم ہے، دوسرا دہشت گرد امیر عبدالرحیم ولد زرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔