ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات سمگلنگ کیس،دورانِ ٹرائل بریت کی اپیل مسترد، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار

 منشیات سمگلنگ کیس،دورانِ ٹرائل بریت کی اپیل مسترد، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں دورانِ ٹرائل بریت کی اپیل مستردکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھاہے ، ملزم کو اے این ایف  نے 2400 کلو گرام پوست برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نےمنشیات کیس میں ملزم خالد محمود کی بریت کے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ دفعہ 265کے تحت اسی صورت بری کر سکتی ہے جب سزا کا امکان نہ رہے ،صرف الزام بے بنیاد ہونے کی بنیاد پر بریت نہیں دی جا سکتی جبکہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی رپورٹ میں منشیات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس ابتدائی مرحلے میں ہے استغاثہ کو شہادتیں مکمل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزم خالد محمود کواے این ایف نے امین پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گرفتار کیا تھا، ملزم سے 2400 کلوگرام پوست برآمد ہونے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔