ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پشاور میں سی این جی اسٹیشنز بند، صارفین پریشان

  پشاور میں سی این جی اسٹیشنز بند، صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  :پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی جبکہ اندرون شہر بھی تمام اسٹیشنز بند ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز کی اچانک بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔