سٹی42: تربوز کھانے سے تو گرمی کے ستائے وجود کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے، باقاعدگی سے تربوز کھانا وزن کو مینیج کرنے میں مدد کرتا ہے اور خطرناک تیزابی مواد کو جسم میں مینیج کرنے مین بھی مدد کرتا ہے لیکن تربوز کے بیج کھانے سے کیا ہوتا ہے، بعض لوگ یہ بتاتے ہیں کہ تربوز کے بیج کھانے سے نقصان ہوتا ہے لیکن تربوز کے بیج کے کیمیائی تجزیہ سے اور اس بیج کے انسانوں پر باقاعدہ استعمال کے جائزہ سے معلوم ہوا ہے کہ تربوز کا بیج تربوز کے نرم پانی بھرے شیریں گودے سے بھی کچھ زیادہ فائدہ کی غذا ہے۔
تربوز بہترین اینٹی آکسیڈنت ہے، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہ انسانوں کی پسندیدہ غذا ہے۔ خاص طور سے وزن کو مینیج کرنے والے ویجیٹیرین اور ویجن تربوز کو قدرت کا ان مول تحفہ قرار دیتے ہیں۔
ویجن فلسفہ کے فالوور تو تربوز کے فوائد گنوانے بیٹھیں تو سننے والوں کو نیند آ جاتی ہے لیکن تربوز کے کرشماتی فوائد کی ویجن لسٹ تمام نہیں ہوتی۔
اب تربوز کے بیج کو ہی لیجئے، گھروں مین تربوز کھانے بیٹھیں تو آپ لوگ تربوز کے بیج کو چبانے کی زحمت سے بچنے کے لئے انہیں ایک ایک کر کے منہ سے نکاتے جاتے ہیں، کانٹے کی مدد سے تربوز کھائیں تو اس کے بیج کو پہلے ہی کانٹے کی مدد سے الگ کر کے پلیٹ مین ہی چھوڑ دیتے ہیں لیکن ویجن طرز بود و باش کے فالوور تربوز کے بیج کو گودے سے بھی پہلے کھائیں گے کیونکہ وہ مانتے ہین کہ تربوز کا بیج زیادہ اہم غذائی اجزا سے بھرا ہوتا ہے۔
پاکستان کی قدیم یونانی طب کے ماننے والے بھی تربوز کے بیجوں کے کرشماتی اثرات کی بہت ذکر کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ بتانے سے قاصر رہتے ہیں کہ تربوز کے بیج کے اجزا درحقیقت کیا ہوتے ہیں کیونکہ یونانی طب کے پریکٹشنر کسی بھی دوا یا غذا کا درست کیمیائی تجزیہ کرنے کے قابل لیب بنانے اور اسے استعمال کرنے کے قائل نہین ہوتے۔
ویجن طرز بود و باش کے فالوور البتہ تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والے فوائد کو ایگزیکٹلی جانتے ہیں۔ کیونکہ وہ تمام غذاؤں کا صحیح کیمیائی تجزیہ کرنے کے لئے جدید ترین لیب ٹولز کو استعمال کرنے کے بھی وکیل ہوتے ہیں اور ہر کھانے کے قابل نباتاتی مواد کا درست کیمیائی تجزیہ کر کے اس میں موجود اجزا کی تفصیل نہ صرف خود جانتے ہیں بلکہ باقی سب کو بھی بتاتے رہتے ہیں۔

ویجن بتاتے ہیں کہ تربوز کے بیج صحت کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ مفید ہوتے ہیں جن میں متعدد اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
تربوز کے بیج کے فوائد یوں تو بہت زیادہ ہین لیکن ہمارے پاس اس ویب پیج پر سپیس کم ہے اس لئے کچھ خاص فوائد کا ہی ذکر کر پائیں گے۔
میگنیشم سے بھرے بیج
تربوز کے بیج میں میگنیشم جیسے مفید غذائی جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
4 گرام تربوز کے چھلے ہوئے بیج سے 21 ملی گرام میگنیشم جسم ملتا ہے جو صحت مند انسانوں کو میگنیشئیم کی روزانہ درکار مقدار کے 5 فیصد سے10 فیصد تک کے برابر ہے۔
میگنیشم جسم کے میٹابولک افعال کے لیے ضروری ہوتا ہے جبکہ اعصاب اور مسلز کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام، دل اور ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہوتا ہے۔ میگنیشئیم کئی دوسری سبزیوں اور پھلوں سے بھی ملتا ہے لیکن تربوز کے بیج سے ملنے والے میگنیشئیم کو معمول کی غذاؤں میں شامل رکھنے سے اس کی جسم میں کبھی کمی نہیں ہوتی کیونکہ عام کھانے والے اپنی ضرورت کا پچاس سے سو فیصد تک صرف تربوز کے بیج سے پورا کر سکتے ہیں۔
آئرن
تربوز کے بیجوں میں آئرن یونی لوہا بھی کافی زیادہ ہوتا ہے ۔ جی ہاں نرم و نازک تربوز ہمیں لوہا بھی فراہم کرتا ہے اور وہ بھی وافر۔ لوہا تو آپ جانتے ہیں کہ خون کا بنیادی جزو یعنی ہیموگلوبین بنانے کے لئے جسم کو ہر روز، ہر وقت درکار ہوتا ہے۔ لوہے کی کمی ہو جائے تو ہمارا ہیموگلوبن کمزور بنتا ہے اور ہمیں بہت سے مدافعتی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے، پٹھوں کی کمزور الگ سے مسئلہ بنتی ہے۔
ہیموگلوبن جسم کے ہر حصے میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے جبکہ غذائی کیلوریز کو توانائی میں بدلنے میں جسم کی مدد کرتا ہے۔ ہیموگلوبن خود کمزور ہو تو اس کے تمام افعال بھی کمزور ہونے لگتے ہیں۔

مفید چکنائی
تربوز کا بیج صحت کے لیے مفید چکنائی اور فیٹی ایسڈز کا بھی سٹیش ہوتا ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تربوز کے بیج میں موجود چکنائی دل کی صحت کو بہتر بناکر ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے۔ تربوز کو بھلے ہی فرحت بخش پانی بھرے پھل کی حیثیت سے کھائیں لیکن اس کے بیج کو دوائی سمجھ کر کھانا معمول بنا لیجئے کیونکہ یہ محض دل پشوری کے لئے کھانا ہی نہیں بلکہ "دل کا معاملہ" بھی ہے۔
زنک
تربوز کے بیج زنک کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہیں۔ زنک کی کمی ہو تو ڈاکٹر درمانی عمر مین لوگوں کو خصوصاً مردوں کو روزانہ زنک سپلیمنٹ والی ایک ملٹی وٹامن ٹیبلٹ کھانے کی ہدایتیں کرتے ہیں۔ دراصل زنک مردوں میں جنسی صحت کو بہتر رکھنے کے لئے بھی درکار ہوتا ہے۔ تربوز کے بیج کو زنک کی قابلِ ہضم شکل میں فراہمی کا آسان ترین ذریعہ کہا جا سکتا ہے، اس زنک کو جزو بدن بنانے کے لئے آپ کو تربوز کی پلیٹ میں موجود تمام بیج چبا کر کھانا ہیں، اس سے بھی بہتر رزلٹ درکار ہو تو بیج الگ سے اکٹھے کیجئے، ان کو چھیلتے جائیے اور مزے لے کر چباتے جائیے۔
زنک ایک دھات ہے، یہ مدافعتی نظام کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کے اعصابی اور ہاضمے کے نظاموں کے افعال میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کمی ہو تو جسم پر تھکاوٹ جیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
وٹامنز
وٹامن بی تربوز کے بیج مین بھی موجود ہے اور اس کے گودے میں بھی۔
تربوز کے بیج کھانے کے 7 مزید فائدے بھی ہیں۔
غذائی اجزاء سے بھرپور
تربوز کے بیج فولیٹ سے بھی بھرے ہوتے ہیں، جو صحت مند ہڈیوں، مدافعتی افعال اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
دل کی صحت
تربوز کے بیجوں میں موجود میگنیشیم دل کے افعال، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے قلبی صحت کو فروغ ملتا ہے۔

نباتاتی پروٹین کا خزانہ
تربوز کے بیج پودوں پر مبنی پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، جو پٹھوں کی مرمت، نشوونما اور جسم کی مجموعی طاقت میں معاون ہیں۔ ویجن باڈی بلڈر گوشت نہیں کھاتے۔ وہ پروٹین کی اضافی ضرورت پوری کرنے کے لئے تربوز کے بیج بھی روزانہ چباتے ہیں۔
فائبر کی اضافی مقدار
غذائی ریشہ سے بھرے تربوز کے بیج انہضام کے نظام کو چالو رکھنے کے لئے جادوئی اثر رکھتے ہیں۔ یہ بیج آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ تربوز کے بیج کو روزانہ کھانے والوں کو لفظ قبض کے معنی معلوم نہیں ہوتے۔
سکِن اور بالوں کے لئے قدرتی کاسمیٹک سپلیمنٹ
اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹی ایسڈ سے بھرے تربوز کے بیج چمکتی ہوئی جلد کو برقرار رکھنے اور بالوں کے پٹک کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ویجن طرز بود و باش پر عمل کرنے والی بہت سی بیوٹیشن خواتین اپنی کلائنٹس کو تربوز کھانے اور اس کے ساتھ بیج بھی کھانے کا مشورہ دیتی ہیں۔
وزن کے انتظام میں مدد
تربوز کے گودے کی طرح تربوز کے بیج بھی کیلوریز میں کم ہوتے ہیں اور ان میں اور صحت مند چکنائی اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، تربوز کے بیج ان لوگوں کے لیے ایک بہترین ناشتہ ہیں جو اپنے وزن کو سنبھالنا چاہتے ہیں۔

توانائی کا ذخیرہ
تربوز کے بیجوں میں ضروری غذائی اجزا اور صحت مند چکنائی ہوتی ہے، جو دن بھر کی ضرورت کے لئے کافی توانائی فراہم کرتے ہیں، یہ بیج توانائی کی کتنی ضرورت پوری کرتے ہیں، یہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ آپ ایک وقت میں تربوز کے کتنے بیج با آسانی کھا لیتے ہیں۔