ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہم امتحانات، طلبہ کو نقل کروانے والوں کی شامت آگئی

نہم امتحانات، طلبہ کو نقل کروانے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: نہم امتحانات،بعض اضلاع کےامتحانی سنٹرزمیں نقل مافیابارے شکایات پروزیرتعلیم کانوٹس، وزیرتعلیم نے کہا طلباکونقل کروانےمیں ملوث افراداوراداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغازکررہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، ملتان، ڈی جی خان کےسنٹرزکی شکایات موصول ہوئی ہیں،راولپنڈی، وہاڑی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے چند سنٹرز کی شکایات موصول ہوئی ہیں،سنٹرز میں امتحانی دھاندلی میں ملوث اداروں اور عملہ کے نام ہم تک پہنچ چکے ہیں۔
کریک ڈاؤن کی غرض سے خود اضلاع میں نکل رہا ہوں، امتحانی مافیا کو نہیں چھوڑیں گے،جو امیدوار نقل کرتا پکڑا گیا 5 سال تک امتحان کیلئے نا اہل قرار پائے گا،جو عملہ پکڑا گیا، کڑی سزا کیساتھ ساتھ اسے کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑینگے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ بوٹی مافیا سے متعلق اطلاع دینے والے افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے،امتحانات کو شفاف بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا، شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائَے گی۔