ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کاامکان ہے۔

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا، تاہم بعد دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ، ابیٹ آباد اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تا ہم مری،گلیات اور گردوانوح میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ، ابیٹ آباد اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔