نہم جماعت کے امتحانی عملے کیلئے سروس کارڈ پہننا لازمی قرار

نہم جماعت کے امتحانی عملے کیلئے سروس کارڈ پہننا لازمی قرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے نہم جماعت کے امتحانی عملے کیلئے سروس کارڈ پہننا لازمی قراردے دیا۔
نہم جماعت کے امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے امتحانی عملے کو سروس کارڈ لازمی پہننے کی ہدایات جاری کردیں۔

سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، سپروائزر ،نگران اور ریزڈنٹ انسپکٹر سروس کارڈ لازمی پہنیں گے۔دوران انسپکشن عملے کی جانب سے سروس کارڈ نہ پہننے پر کارروائی ہوگی۔ضلع لاہور میں آٹھ سوپچاسی امتحانی سنٹرز کو ہدایات پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیاہے۔