وائٹ ہاﺅس میں افطار ڈنر مسلمانوں کے بائیکاٹ کے بعد منسوخ

White House Iftar Dinner postponed, City42, Muslim Community boycott, Gaza war, President Joe Biden, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب وائٹ ہاؤس میں مسلمان کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے لئے خصوصی افطار ڈنر اس وقت منسوخ کرنا پڑ  گیا جب مسلمانوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔  

عرب ٹی وی کے مطابق  وائٹ ہاﺅس کے ذرائع نے بتایا کہ سرکردہ مسلم رہنماﺅں کی جانب سے افطار ڈنر کے بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاﺅس نے تقریب منسوخ کردی ۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے بتایا کہ تقریب اس لیے منسوخ کی گئی کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 صدر جو بائیڈن کی افطاری کا بائیکاٹ کرنے والوں کی فہرست میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لئے  رضامندی ظاہر کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی مسلم کمیونٹی نے واضح کر دیا تھا کہ ہمارے لیے وائٹ ہاﺅس کے ساتھ افطار کرنا ناقابل قبول ہو گا جو غزہ میں فلسطینی عوام کو قتل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ناقدین نے خبردار کیاکہ مسلم رہنماﺅں میں غم و غصہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر جو  بائیڈن کے انتخابی امکانات کے لیے بھی ممکنہ طور پر خطرہ بن سکتا ہے۔