ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے روزہ داروں کو  خوشخبری سنا دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کے اثار بتائے گئے ہیں۔

 اسلام آباد میں شام یا رات میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،  دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پشاور،  مانسہرہ،ایبٹ آباد،   کرم، چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،پنجاب میں مری، گلیات، اٹک ، راولپنڈی،  سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ، لیہ، میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے ۔