ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ سستی، ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی: چیئرمین واپڈا

مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ سستی، ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی: چیئرمین واپڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

چئیرمین واپڈا  نے مین ڈیم، پاور ہاؤس سمیت اہم سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ   لیا ۔ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان بھی دورے میں چیئرمین کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکورٹی کے لیے اہم قومی منصوبہ ہے۔ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔چیئرمین کی پراجیکٹ حکام کو تکنیکی معیار اور بہترین کنسٹرکشن کوالٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔ مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل ملک میں پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔مہمند ڈیم کثیرالمقاصد منصوبہ ہے۔

مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 12 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا ۔مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ سستی، ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی

پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کرے گا