ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر، جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر، جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر، جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا، جبکہ استعفے کی ایک کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے 3 ستمبر 2026 کو اپنے استعفے میں عہدے سے فوری طور پر مستعفی دیا ، استعفے کے متن میں انہوں نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گہرے اور مسلسل غور و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایک فقیہ کی حیثیت سے ان کی مزید پیشہ ورانہ ترقی اور قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رسائی میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی مشق کے ساتھ وسیع تر وابستگی کے ذریعے بہتر طور پر جاری رہ سکتی ہے۔جسٹس راحیل کامران نے اپنے استعفے میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے بینچ پر خدمات انجام دینا اور اپنے حلف و ضمیر کے مطابق انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرنا ان کے لیے اعزاز رہا۔ استفعی کے متن کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بینچ پر گزرے سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے زیادہ تشکیل دینے والے اور تکمیل پذیر سال رہے۔

جسٹس راحیل کامران نے استعفے میں اپنے سینئر ساتھی ججز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی اور دانش مندی پورے عدالتی دور میں ان کے لیے انتہائی قیمتی رہی۔انہوں نے عدالتی عملے کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کو بھی سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔استعفے کے اختتام پر جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے مستقل وابستگی کے ساتھ بینچ چھوڑ رہے ہیں۔جسٹس محمد راحیل کامران شیخ کو 7 مئی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 27ویں نمبر پر تھے۔جسٹس راحیل کامران نے 62 سال کی عمر میں مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر 20 جنوری 2036 کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم استعفے کے باعث انہوں نے تقریباً ایک دہائی قبل ہی عدالتی منصب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔جسٹس محمد راحیل کامران شیخ معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اکرم شیخ کے صاحبزادے ہیں۔