طاہر جمیل:ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں کے لیے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ایڈوائزری کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور نشیبی علاقوں میں جانے سے حتی الامکان اجتناب کیا جائے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واسا کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھنے، فیلڈ ٹیموں کو الرٹ رہنے اور نالوں کی صفائی کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔