افشاں رضوان: شہر کا مطلع آج صاف جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں موسم گرم اور خشک ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے۔
شہر میں ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔