سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، کہا کہ معصوم و نہتے شہریوں پر دھشتگرد حملے بزدلانہ اور قابل مزمت ہیں. شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دھشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے. انہوں ںے کہا کہ دھشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں.
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.