ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون، صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کی ہدایت

وزیراعظم کا بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون، صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفوک رابطہ کیا، وزیراعظم نے اُنہیں صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔ 

چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفوک رابطے میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے اُنہیں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو ملک میں سیلابی صورتِ حال سے آگاہ کیا ۔

شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی اور ساتھ ہی راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کا کہہ دیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی اور تینوں دریاؤں میں بڑھتی طغیانی سے آگاہی دی۔