پرویز الٰہی کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت، محمد خان بھٹی بھی گرفتار

 پرویز الٰہی کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت، محمد خان بھٹی بھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چودھری پرویز الٰہی کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت،سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کو نیب لاہور نے حراست میں لے لیا۔

محمد خان بھٹی کو تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب کی کرپشن کے الزام پر نیب لاہور نے گرفتار کیا،ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات و دیگر شہروں میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہونیکا بھی الزام ہے،دیگر ملزمان کیساتھ محر عظمت حیات کو پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایکسین بھرتی کروا کر استعمال کیا،ملزم محمد خان بھٹی کی شریک ملزمان سے ملی بھگت، گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں،ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد بٹورے گئے،اس کے علاوہ من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا،ملزمان نے تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیوں سے کمیشن وصول کیا۔

 ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاﺅنٹس میں منتقل ہوتی رہی،نیب لاہور نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے ملزم محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کر لی،جسمانی ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت لاہور پیش کیا جائیگا۔