10ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ سے بچہ نکل آیا

 10ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ سے بچہ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک جاوید انور : صادق آباد میں 10ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ سے بچہ نکل آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صادق آبادکے نجی ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آیریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا کہ آپرہشن کرنے والے ڈاکٹر سکتے میں آگئے۔

ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بچی کو پیٹ میں تکلیف کے باعث علاج کیلئے اسپتال لایاگیا۔بچی کے الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی ۔جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا،  2گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ، بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی دراصل بچہ تھا ۔ کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، آپریشن کے بعد مزید ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیبارٹری بھیجا گیاہے تاکہ مزید تشخص ہوسکے۔ آپریشن بہت پیچیدہ تھا پہلی ترجہی بچی کی زندگی بچاناتھا اللہ نے کامیابی عطا کی ۔

ڈاکٹر مشتاق کا کہنا ہے کہ اس طرح کا واقعہ لاکھوں میں سے ایک میں ہوتاہے۔ دراصل یہ عمل جڑواں بچوں کا ہوتاہے جس میں ماں کے پیٹ میں ایک بچہ دوسرے بچے کے پیٹ میں پرورش پاتاہے۔ اس طرح کا پہلا کیس 1945میں سامنے آیاتھا، ایک کیس میں 20سالہ مرد کے پیٹ سے بچہ بھی نکالاگیاتھا۔ پوری دنیا میں اس طرح کے اب تک 100کیسزرپورٹ ہوچکے۔