خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، سائرن بج گئے

Dam
کیپشن: Dam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے سائرن بجائے گئے اور ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔انتظامیہ نے بتایا ک ڈیم سے 6 ہزار 6 سوکیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا اور دن 12 بجے تک خانپور روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ترناوہ پل کے مقام پردونوں اطراف سےٹریفک بندرہے گی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 73 ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی ۔فلڈ فار کاسٹنگ نے بتایا کہ 6 روز قبل دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک تھا۔

دریائے سندھ میں تربیلا،کالاباغ ،چشمہ کےمقام پرپانی کابہاؤمعمول پرآناشروع ہوگیا ہے ، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1لاکھ 69 ہزارکیوسک ریکارڈ ہوا۔