ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملا برادر متوقع سربراہ،حکومت کا اعلان تاخیر کاشکار

 ملا برادر متوقع سربراہ،حکومت کا اعلان تاخیر کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔آج نماز جمعہ کے بعد حکومت کا اعلان متوقع تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب یہ اعلان چار ستمبر سےقبل نہیں ہوسکے گا
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز ن کے مطابق  ’کم سے کم تین مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو بھی نئی حکومت میں اہم عہدے دیے جائیں گے۔ طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد حکومت کا اعلان متوقع تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب یہ اعلان چار ستمبر سےقبل نہیں ہوسکے گا۔ ڈوئچے ویلے کےمطابق  طالبان کو عالمی برادری کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کہ ایسی حکومت تشکیل کی جائے جس میں نہ صرف تمام دھڑوں کی نمائندگی ہو بلکہ حو انسانی اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ماہرین کے مطابق طالبان قیادت کے لیے دو دہائیوں تک جاری جنگ کے بعد اِس شورش زدہ ملک کی معاشی صورتحال اور انتظامی معاملات کو سنبھالنا وسیع تر چیلنج ہوگا۔