ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری تنازعات کے مقدمات بروقت نمٹانےکےحوالےسےبڑا فیصلہ

کاروباری تنازعات کے مقدمات بروقت نمٹانےکےحوالےسےبڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ محمد قاسم خان  نے  کاروباری تنازعات کے مقدمات بروقت نمٹانےکےحوالےسےبڑا فیصلہ کرلیا،کمرشل کورٹس کوفعال کیا جائےگا،، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں7 ستمبرسےکمرشل کورٹس کےججز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان نےکاروباری تنازعات کو بروقت نمٹانے کے لیےکمرشل کورٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پہلےمرحلےمیں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کے ججزکی ٹریننگ کا آغاز سات ستمبرسےہوگا،افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان خصوصی شرکت وخطاب کریں گے۔


پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کےججز کی ٹریننگ کےدوران انہیں ہائیکورٹ کےججزاور معروف قانون دان لیکچر زدیں گے،جسٹس ریٹائرڈ فضل کریم،جسٹس شاہد کریم اورجسٹس جواد حسن،معروف قانون دان سلیمان اکرم راجہ،ملک اویس خالد اورشہزاد شوکت سمیت دیگروکلاء بھی لیکچر دیں گے۔


کمرشل کورٹس کےججزکی ٹریننگ کی اختتامی تقریب11 ستمبر کوہوگی،اختتامی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد مہمان خصوصی ہوں گے، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت ہائیکورٹ کےدیگر ججزبھی شرکت کریں گے،ٹریننگ کی تکمیل کےبعد لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور روالپنڈی میں کمرشل کورٹس فعال کی جائیں گی،جس سے کاروباری افراد کوبروقت تنازعات نمٹانےمیں بڑی مدد ملے گی ۔

یاد رہےرجسٹرار لاہور  ہائیکورٹ بہادر علی خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کے 137 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ، 11 سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ سیشن جج لاہور،رجسٹرارہائیکورٹ سمیت 126 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر،جج انٹی کرپشن پنجاب صہیب رومی کا دوسرا، سیشن جج مشتاق احمدتارڑکاتیسرانمبر ،جج اینٹی کرپشن لاہورراجہ محمدارشد کاچوتھا ، سیشن جج مسرور زمان کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔