ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے نجکاری آرڈیننس کو چیلنج کرنے کااعلان، ترجمان مسلم لیگ( ن)  پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت نے رات گئے ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر عملے سمیت مریضوں کے حق پر شب خون مارا ہے۔

حکومت کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے ترجمان مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ منتخب لوگ چوروں ڈاکوؤں کی طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارتے جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے بعد حکومت نے عوام سے مفت علاج معالجے کی سہولت بھی چھین لی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کا عہد ہ ختم کرنے کا مقصد ہسپتالوں کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنانا ہے اور پنجاب کے ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ کا اختیار بورڈآف گورنر کو دینے کا مطلب وزراء، مشیروں اور حواریوں کے ہی مفت علاج ہونگے اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار تلاش کررہی ہے، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسیں ہماری حکومت کے اچھے فیصلوں کیخلاف بھی سڑکوں پر ہوتے تھےاور ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھی تبدیلی سرکاری کی اصلیت دیکھ لی ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer