ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سرگرم گینگز اور مافیاؤں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب  حکومت نے نجی ہاوسنگ سکیموں میں  سرگرم گینگز اور  مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب کی نگراں کابینہ کے راولپنڈی میں منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 28 واں اجلاس تاریخ میں پہلی مرتبہ راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ کمشنر آفس راولپنڈی کے کمیٹی روم میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 25 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، راولپنڈی کےمتعلق کئی ترقیاتی کاموں اور  دیگر فیصلوں  کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کے لئے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے کا فیصلہ  کیا گیا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مری میں ٹی بی ہسپتال میں جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔
  نگراں وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ  پراجیکٹ کو اعلی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت  کی۔ اجلاس نے  راولپنڈی میں کچہری چوک کی ری ماڈلنگ کے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی منظوری دی۔
 نگراں کابینہ کو  ڈوڈھچہ ڈیم، نالہ لئی  منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔نگراں کابینہ نےراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری  بھی دی۔

کابینہ نے 9مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 سٹیشز کی بحالی کیلئے فنڈز  کی منظوری دے دی۔

کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقائدہ منظوری دے دی گئی۔ سیف سٹی پراجیکٹ سے راولپنڈی میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کی منظوری  بھی دے دی۔

کابینہ نے  رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے، سنٹرل لائبریری بہاولپور کی اپ گریڈیشن اور تزئین و بحالی کی منظوری ، گورنمنٹ آف پنجاب ۔ ہرن فاونڈیشن  اور  ہوبارہ فاؤنڈیشن کے درمیان میمورنڈم آف اندرسٹینڈنگ میں دوسری ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈکیلئے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

 
کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا 

آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے بریفنگ دی 


وزیر اعلی محسن نقوی کی عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت  

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی 
صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں  شرکت