لاہور سےجدہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی، روانگی میں ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر

 لاہور سےجدہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی، روانگی میں ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید  احمد سعید : ائیر بلیو کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 میں فنی خرابی، پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔

 ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث  رن وے سے واپس آگیا۔طیارے میں عازمین عمرہ بھی سوار تھے۔عازمین کو طیاے سے لاؤنج منتقل کردیا گیا۔انجینئرنگ عملہ طیارے کی فنی خرابی دور کرنے میں پانچ گھنٹے تک مصروف رہا ۔فلائیٹ انکوائری کے مطابق  ائیرلائینز انتظامیہ نے  پرواز رات 9بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ائیربلیو کی پرواز 5گھنٹے 25منٹ تاخیر کے بعد جدہ کے لئے روانہ ہو سکی۔