ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دس دہشت گرد جہنم واصل

Terrorists in Tank, Intelligence based operation, Armed forces of Pakistan, Pakistan Army, Special forces, City42, Tank
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں سیکیورٹی فورسز کے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دس دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بعد بتایا کہ  ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ یہ دہشت گرد بھتہ خوری، معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا ہے۔

پاکستان آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔