احمد منصور : علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن کاچھاپہ, جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں امدادی اشیاء برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ سے 25 ریلیف ٹینٹ برآمد ہوئے۔ برآمد کیَے گئے ریلیف ٹینٹ پی ڈی ایم اے اور یواین ایچ سی آر کے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ یو این ایچ سی آر اور پی ڈی ایم اے کے لوگو لگے ٹینٹوں کا ذاتی ملکیت ہونے کا دعوی نہیں کیاجا سکتا۔