لاہوریئے21 اکتوبر کو مینار پاکستان کےجلسہ کو تاریخی ایونٹ بنا ئیں گے، نون لیگ لاہور ڈویژن

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن پنجاب لاہور ڈویژن کی قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کی 21 اکتوبر کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں نون لیگ لاہور ڈویژن کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت مسلم لیگ نون پنجاب کےصدر  اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کی۔ اجلاس میں سابق ایم این ایز،ایم پی ایز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 21 اکتوبر کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اور عوامی رابطہ مہم کے خدوخال کی حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ  21 اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی، ترقی،اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔عوام میاں محمد نواز شریف کی واپسی کو اپنے اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

لاہور کے عواإ مینار پاکستان کےفقید المثال جلسہ کو تاریخی ایونٹ بنا کر میاں نوازشریف سے اپنی محبت اور ان کی قیادت پر اعتماد کا ایک مرتبہ پھر سے اظہار کریں گے۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر قائد جماعت پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالنے کا ایک بھرپور لائحہ عمل دیں گے،جو پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔