ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے چیف سیکرٹری کی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب سے نئے چیف سیکرٹری کی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی ملاقات، وزیراعلیٰ کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے یوسف نسیم کھوکھر کی تعیناتی پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

صوبہ بھر کے عوام کی ترقی اورخوشحالی ان کا مشن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا  ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے اور صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔