سٹی42: ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ 17 سال بعد فیصل آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو ہو گا۔ گرین شرٹس اور مہمان پروٹیز اقبال سٹیڈیم میں اپنی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گے تو انہیں دیکھنے کے لئے فیصل آبادی کرکٹ لوورز کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہو گی۔
فیصل آباد میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ون ڈے کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ کل پیر کے روز پ ساؤتھ افریقہ کی تیم نے اقبال سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
کپتان شاہین آفریدی اور میتھیو بریٹزکی نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں ٹرافی کو پبلک کے سامنے پیش کیا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں گرین شرٹس کا پہلا ون ڈے میچ ہو گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی آج ہوئی جب ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے سٹیڈیم آ کر فٹنس ایکسرسائزیں کین اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کی۔
اقبال سٹیڈیم میں گزشتہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میچ کے بعد لاہور میں بھارت کے پراکسی دہشتگردوں نے سری لنک کی مہمان کرکٹ ٹیم پر فائرنگ کی تھی اور نتیجہ مین پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد رک گئی تھی۔
پاکستانی عوام کو کرکٹ سے دور کرنے کے لئے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد رکوائے رکھنے کے لئے بھارتی لابی کی سازشوں نے سازشی کردار ادا کیا۔ اب جب کہ پاکستان میں انترنیشنل کرکٹ تزک و احتشام کے ساتھ واپس آ چکی ہے تب بھی بھارت نے لاہور آ کر چیمپئینز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لئے اپنی ٹیم کو اجازت نہیں دی تھی۔
مخالفوں اور حاسدوں کی سازشوں کے باوجود پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ زور و شور سے ہو رہی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے ساتھ سیریز مکمل ہوتے ہی سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئے گی۔
پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز
پروٹیز اور گرین شرٹس ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوینٹی سیریز مکمل کر چکے ہیں۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج 4 نومبر کو ہو رہا ہے۔ دوسرا میچ 6 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو شیڈول ہے۔
اقبال سٹیڈیم؛ صرف ساؤتھ افریقہ گرین شرٹس کے غضب سے بچی
پاکستان نے فیصل آباد میں اب تک ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 12 میں سے 9 ون ڈے میچز جیتے۔ آج ہونے والے میچ کیلئے بھی پاکستان فیوریٹ ہے۔
جنوبی افریقہ نے فیصل آباد میں 5 میچ کھیل، ان میں سے 2 میچ جنوبی افریقہ نےجیتے۔ اس طرح جنوبی افریقہ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سے سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم ہے۔
ساتھ افریقہ کے ساتھ پاکستان کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی البتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ک نے جیت لی۔
آج میچ میں شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دینے کے ساتھ شاہین آفریدی نے کہا ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
آفریدی نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، بابراعظم کے فارم میں آنے سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی ٹیم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے کرکٹ کی ہسٹری
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 87 ون ڈے کھیلے گئے۔
پاکستان نے 34 جبکہ جنوبی افریقہ نے 52 میچز جیتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی
شاہین شاہ آفریدی قیادت میں پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، نمایاں ہیں۔
فیصل آباد کے کرکٹ لوور فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر پرجوش ہیں اور وہ اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لئے آج اقبال سٹیڈیم پہنچنے کے لئے بے تاب ہیں۔