ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Chief Minister of Punjab, Ormara ambush, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے اوماڑہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظیم  قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے اس بزدلانہ حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

  محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں۔شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔