ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس وین کے قریب دھماکہ، 20 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس وین کے قریب دھماکہ، 20 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ، 20 افراد زخمی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔