ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید خان کی رہائی کے بعد گرفتاری کا معاملہ، صنم جاوید کی پولیس افسروں کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔

 لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کریں گے، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروادی ہے۔

 درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے بتایا صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 صنم جاوید نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ 

Ansa Awais

Content Writer