لانگ مارچ؛ اسلام آبادانتظامیہ نے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مانگ لیں

PTI Long March
کیپشن: PTI Long March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں تیز کرلیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے لیے سی ڈی اے سے دس ایمبولینسز مانگ لی ہیں جس سلسلے میں اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ صورتحال کے پش  نظر دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔