انٹیرئیر ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے

 انٹیرئیر ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) غیر رجسٹرڈ انٹیرئیر ڈیزائنرز، لینڈ سکیپرز اور آرکیٹیکٹس پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے، پی آر اے نے شہر کے معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا سمیت 54 آرکیٹیکٹس کو جرمانے کے نوٹسز جاری کردیئے۔

 پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور کے 80 بڑے آرکیٹیکٹس کو از خود ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرلیا ہے، پی آراے نے 34آرکیٹیکٹس کو کمپلسری رجسٹریشن کے نوٹسز جبکہ 54 آرکیٹیکٹس کو جرمانے، نوٹسز جاری کردیئے ہیں، پی آراے نے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے آرکیٹیکٹس کو جرمانے اور دفاتر سربمہر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

شہر کے معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا ایسوسی ایٹس کو بھی پی آر اے نے نوٹس بھیج دیا ہے، رئیس فہیم ایسوسی ایٹس، شیخ حفیظ اینڈ ایسوسی ایٹس، ایس کے بلڈرز، یونی کان کنسلٹنگ سروسز، پروگریسیو کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمٹیڈ، ایس آر ڈیزائن ورکس، بلیو بریکس، طلحہ ڈیزائن سلیوشن کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، علی خان اینڈ ایسوسی ایٹس، اے اے اطہر ایسوسی ایٹس، آرکن سلیوشن، آرکیٹیک چرل اینڈسول انجینئرنگ سروسز، ڈیزائن سنٹر، دیپک آرکیٹیکٹ اینڈ بلڈرز، ایمنے ڈیزائن کو نوٹس جاری کردیئے گئےہیں۔ 

فیصل رسول آرکیٹیکچرل کنسلٹنسی، خان آرکیٹیکٹس، لودھی ایسوسی ایٹس، نورالدین جہانگیر اینڈ ایسوسی ایٹس، او ایم ڈی، رضا اینڈ ایسوسی ایٹس، سعدیہ رضوان اینڈ ایسوسی ایٹس، شاہد شریف ایسوسی ایٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اسی طرح شکیل، شاداب ایسوسی ایٹس، ثنا ایسوسی ایٹس، شگفتہ اینڈ منیر ایسوسی ایٹس، سام آریکیٹیکٹ، ایس ٹی ڈی ورکس، تعمیر ایسوسی ایٹ، یوسف اطہر ایسوسی ایٹ، آرکیٹیکچرل سسٹم، زیڈ ایچ کاظمی اینڈ ایسوسی ایٹس کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

طارق ستار ایسوسی ایٹس، ڈیزائن کنوئیرز، لیڈر، باکس سٹوڈیو، فواد ایسوسی ایٹ، انٹیگریٹیڈ ڈیزائن سروسز، ماس کنسلٹنٹس، تنویر ایسوسی ایٹس، رفیع رحمانی ایسوسی ایٹس، مسکان مبین رفیق ایسوسی ایٹ، ایلٹیک انجنیئرز، کامران شفیق اینڈ ایسوسی ایٹس، ایم نسیم اختر اینڈ ایسوسی ایٹ، ڈیزائنرز کنسلٹنگ آرکیٹیکٹ، ہیوز ڈیزائننگ اینڈ آرکیٹیکٹ، اے ایچ ڈیزائن ورکس کو بھی نوٹس جاری کر کے رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer