پی ایس ایل فائیو کی پہلی پک کس کے نام؟ فیصلہ ہوگیا

پی ایس ایل فائیو کی پہلی پک کس کے نام؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) دفاعی کوئٹہ گلیڈی ایٹر پہلے پک کرے گی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے لیگ کو دنیا کی بہترین لیگ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ کے لیے روایتی کرکٹ انداز میں پک آرڈر ترتیب دینے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ چیئرمن پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سمیت تمام فرنچائزرز کے نمائندگان اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر طے کرنے کے لیے سٹریٹ کرکٹ کے روایتی انداز میں بیٹ کے نیچے باریاں لگائی گئیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پک آرڈر کا اعلان کیا۔

پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی پک کرے گی، لاہور قلندرز دوسری، ملتان سلطان تیسری، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹی پک کریں گے۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ لیگ تمام میچز پاکستان آنے کے بعد اس کے حقیقی نتائج سامنے آئیں گے۔ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنانا مشن ہے۔

چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ لیگ کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ لیگ کے لئے ڈرافٹنگ چھ اور سات دسمبر کو ہوگی۔