ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کے گھر سے 2قیمتی گاڑیاں غائب

اسحاق ڈار کے گھر سے 2قیمتی گاڑیاں غائب
کیپشن: City42 - Ishaq Dar, Vehicles
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں غائب، نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز سے گاڑیاں ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ لی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ جب نیب نے عدالتی حکم پر کارروائی شروع کی تو معلوم ہوا کہ گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ سے دو قیمتی گاڑیاں غائب ہیں۔ جس پر نیب نے محکمہ ایکسائز سے معاونت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق  نیب لاہور نے ڈی جی ایکسائز کو مراسلہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر سے دو قیمتی گاڑیاں، مرسڈیز بینز اور لینڈ کروزر غائب ہیں۔ ان کو تلاش کرنے میں نیب ٹیم کی مددکی جائے۔  

Sughra Afzal

Content Writer