ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کو سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ کیلئے 5 نومبر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کو پیر کے روز اسلام آباد طلب کیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ میاں محمودالرشید وزیراعظم کو سرکاری محکموں کی خالی اراضی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں جو ممکنہ طور پر اپنا گھر سکیم میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے فارم جاری کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer