ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مئی کا تیسرا دن سال کا گرم ترین دن، کئی شہروں میں ٹمپریچر 48 ڈگری سینٹی گریڈ

مئی کا تیسرا دن سال کا گرم ترین دن، کئی شہروں میں ٹمپریچر 48 ڈگری سینٹی گریڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مئی کا تیسرا دن سال 2026 کا گرم ترین دن بن گیا۔ کئی شہروں میں ٹمپریچر  48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

 3 مئی 2026 کو پاکستان، خاص طور پر سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے زیر اثر شدید گرمی کی صورتحال رہی۔ سب سے زیادہ گرمی حیدر آباد میں دیکھی گئی۔  حیدر آباد میں ٹمپریچر  47 ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا لیکن یہ  48 ڈگری سیلسئیس جیسا محسوس ہوتا رہا۔  سکھر میں بھی آج غیر معمولی گرم دن رہا۔

کراچی میں بھی شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار رہی، جہاں ٹمپریچر   40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق، ہوا میں نمی کے باعث اس  گرمی کی شدت 46 سے 49 ڈگری تک محسوس کی گئی۔  ساحلی شہر میں یہ ٹمپریچر شہریوں کے لئے جان لیوا ہوتا ہے۔

سندھ کے کئی علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا۔  لاڑکانہ اور گردونواح میں بھی شدید گرمی کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی۔ 
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہیٹ ویوو سے بچنے کے لئے  شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 بدین میں بھی  آج غیر معمولی گرم دن تھاجہاں ٹمپریچر  44 ڈگری تک پہنچ گیا  زیادہ  تپیش کیُ وجہ سے دوپہر کو سڑکیں اور بازار سنسان ہو گئے۔  ٹریفک معمول سے بہت کم دکھائی دیا۔