ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپر سوات میں افسوسناک حادثہ، شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں

اپر سوات میں افسوسناک حادثہ، شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اپر سوات میں باراتی قافلے کی گاڑی کھائی میں جا گری، افسوسناک حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

اپر سوات میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں باراتی قافلے کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں ایک ہی گھر کے دو چچا زاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بروقت آپریشن کیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار، اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ 

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔