ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: تھانہ باغبانپورہ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان کا پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپانس کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک ملزم صابر کو گرفتار کرلیا ہے ملزم نے گھر آکر لڑکے کو کئی دفعہ زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتا تھا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کے والد ندیم کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔