ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اسٹیٹس کو چیٹ ٹیب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اسٹیٹس کو چیٹ ٹیب کا حصہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے یوزرز کے تجربے کو مزید انٹرایکٹو بنانے کے لیے ایک بڑی تبدیلی پر کام کر رہی ہے، جس کے بعد ایپ کا انداز کسی حد تک انسٹاگرام جیسا محسوس ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت کانٹیکٹس کے اسٹیٹس کو چیٹ ٹیب کے اوپر نمایاں انداز میں دکھایا جائے گا۔ اس نئی ترتیب میں صارفین کو ایپ کھولتے ہی اوپر تین کانٹیکٹس کے اسٹیٹس نظر آئیں گے، جبکہ مزید اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اسکرول کرنا ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ اسٹیٹس فیچر کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے، تاہم کمپنی اپ ڈیٹس (Updates) ٹیب کو ختم نہیں کر رہی بلکہ اسے برقرار رکھا جائے گا۔ چیٹ ٹیب میں اسٹیٹس شامل کرنے کا مقصد صارفین کو فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔

فی الحال یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس پر موصول ہونے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے مرحلہ وار تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔