ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی: عمارت میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک

نئی دہلی: عمارت میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:نئی دہلی کے علاقے ویوک وہار میں اتوار کی علی الصبح 4 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان سے گئے اور 4 زخمی ہو گئے۔

  ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کی وجہ ایئر کنڈیشنر (اے سی) میں دھماکا قرار دی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

 حکام کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 3:47 بجے ملی جس کے بعد فوری طور پر 12 سے 14 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچائے گئے۔

  آگ نے تیزی سے عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 لاشیں دوسری منزل سے، 3 سیڑھیوں کے حصے سے جبکہ ایک شخص کی لاش پہلی منزل سے ملی۔

  ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے، جس نے واقعے کو مزید دلخراش بنا دیا۔

  مجموعی طور پر حادثے میں 4 مرد، 4 خواتین اور ایک بچے کی موت ہوئی۔ تیسری منزل پر رہنے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی جان سے گئے۔