ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیرِ وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا پی پی 159 کا دورہ

 مشیرِ وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا پی پی 159 کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: مشیرِ وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلقہ انتخاب پی پی 159 کا دورہ کیا، جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ذیشان ملک نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور مقامی لیگی کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے سابق بلدیاتی چیئرمین عبد الحمید کے ٹینس کورٹ کا افتتاح بھی کیا اور اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔

ذیشان ملک نے حلقے میں متعدد کارکنوں کے عزیز و اقارب کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔