ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل: قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، 7 ہزار اہلکار تعینات

پی ایس ایل: قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، 7 ہزار اہلکار تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  لاہور کےقذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے انعقاد کے موقع پر لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائنل میچ کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں کھلاڑیوں کے روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔

کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں، آمد و رفت کے راستوں اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم اور اطراف کی بلند عمارات پر پولیس سنائپرز تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

لاہور پولیس کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل تین مختلف مقامات پر سکیورٹی چیکنگ سے گزرنا ہوگا، جبکہ قذافی سٹیڈیم کے اطراف کے راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شائقین کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کرکٹ کے اس بڑے مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔