ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کے رہنما میاں احسان الحق انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے رہنما میاں احسان الحق انتقال کر گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک،پیپلز پارٹی کے رہنما ، سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔

 احسان الحق کی نماز جنازہ آج اتوار کوعصر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بلاک اے، مسلم ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

 میاں احسان الحق پیپلز پارٹی کے  متحرک رہنما تھے ، انہوں نے پارٹی کے لیے طویل خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر عوامی نمائندگی کی۔

 ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ  اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔